6 جون 2012 - 19:30

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے شورائے کتاب کے سیکریٹری نے ادارے کی جانب سے کتاب "بر درگاہ دوست (دوست کی چوکھٹ پر)" کے انگریزی ترجمے کی خبر دی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام عباس جعفری نے اس خبر کے ساتھ کہا:کتاب "بر درگاہ دوست" دعا اور قرآن  و روایات میں اس کی  اہمیت  کے بارے میں استاد خردمند حضرت آیت اللہ مصباح یزدی کی تقاریر کا مجموعہ ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: آیت اللہ مصباح یزدی نے کتاب کے پہلے حصے میں دعا کی حقیقت اور دعا کے اثرات کی علیت سے اس کی عدم منافات، دعا کرنے والوں کے آداب اور قسمیں، ماثور دعائیں (یعنی وہ دعائیں جن میں کسی قسم کی تبدیلی ہمارے اختیار سے باہر ہے اور جو ائمہ اطہار علیہم السلام کے ذریعے ہم تک پہنچی ہیں) اور  دینی احکام میں عبادت گزاری کی ضرورت اور حرمت شکن نتائج کو بیان کیا ہے۔

انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: انہوں نے اپنی کتاب کے دیگر حصوں میں نہایت مفید دعا یعنی "دعائے افتتاح " (جسے رمضان المبارک کی راتوں میں قرائت کرنے پر تاکید کی گئی ہے) کے بعض حصوں کی تشریح اور تفسیر  فرمائی ہے  اور رمضان کے بافضیلت مہینے کی اہمیت اور اسے غنیمت جاننے پر تاکید کی ہے۔خدا کی تعریف دعا کا نقطہ آغاز، صحیح راستے کا انتخاب، خدا کی حمایت اور اس کا نزول، بندوں پر خدا کی مہربانی اور اس کے فیضان کی ہمیشگی اور دوام ہے۔

انہوں نے "خدا کی طرف قلبی توجہ میں دعا کی حقیقت؛ خدا کی نعمتوں کی ہاد دہانی؛ نعمتوں کی بقاء خدا کے ہاتھ میں؛ خدا کی نعمتوں میں تفکر کرنے کی ضرورت؛ عقوبت کا خوف،  خدا کی نعمتیں؛ خدا کی طرف انسان کی بے توجہی اور تکبر؛ دعا اور عبادت کے وقت حضور قلب کی ضرورت؛  خدا سے امید رکھنے کے بارے میں امام علی (ع) کا فرمان؛ انتظار فرج اور انتظار  کی ترغیب، پیغمبر اور ائمہ علیہم السلام  اہم ترین نعمتیں؛ امام عصر (عج) سے غفلت اور عصر غیبت میں ہماری ذمہ داریاں" کا ذکر کتاب کے اہم ترین موضوعات کے طور پر کیا۔

جعفری صاحب نے اضافہ کرتے ہوئے کہا:استاد معظم اخلاق آیت اللہ مصباح یزدی نے کتاب کی بحثوں کو آگے بڑھاتے ہوئے دعائے ابو حمزہ ثمالی (جو رمضان المبارک کے مہینے میں وقت سحر قرائت کی جاتی ہے) کے بعض حصوں کی تشریح فرماتے ہیں اور بعض مباحث جیسے دعائے ابو حمزہ  کی اہمیت، خدا اور خلق خدا کے مابین تکوینی رابطہ، جلال و جمال الہی میں اضافہ، گناہ کا اعتراف کرنا تقرب خدا کے حصول کا باعث؛ خدا سے توفیقات سلب کرنے کے دلائل؛ خوف و رجا، ایمان کا لازمہ؛ امام سجاد (ع) میں حالت خوف و رجا کا مکمل ظہور؛ ذکر کی حقیقت، یاد خدا میں سچی آسودگی؛ انسان کی معنوی زندگی، یاد خدا کے مراتب، فریب دنیاحیات معنوی تک پہنچنے کی راہ میں رکاؤٹ؛ ایمان کی قدر و قیمت اور اس کے بعض آثار اور قضائے الہی پر راضی ہونا اس کتاب کے آخر میں آنے والے بعض دیگر اہم نکات ہیں۔

انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا: مختلف ضروری زبانوں میں اس کتاب کے ترجمے کی منظوری اسمبلی کے شورائے کتاب کے سترہویں اجلاس میں دی گئی ۔ اس کے علاوہ شائقین اس کتاب کے برقی متن اور ادارے  کے دیگر منشورات کے حصول کے لئے  www.ahlulbaytportal.com سے رجوع کرسکتے ہیں۔.......

/169